اسمبلیاں جب چاہیں گی، دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے، اعظم نذیر تارڑ


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں جب چاہیں گی، آئینی طریقہ کار کے تحت دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، حکومت سیاسی معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر قانون نے آزاد کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کا انعقاد تھا، جو پرامن اور شفاف طریقے سے مکمل ہوئے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو حاصل تھا۔