میرپورخاص میں گٹر کے نالے سے 40 سالہ ڈرائیور کی لاش برآمد

میرپورخاص(جانوڈاٹ پی کے) جھامن شاہ لکیاری میں گٹر کے نالے سے ڈرائیور کی پراسرار لاش برآمد، ورثاء نے شناخت کرلی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے گاؤں جھامن شاہ لکیاری میں گٹر کے نالے سے ایک شخص کی پراسرار لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت بعد ازاں ورثاء نے 40 سالہ دین محمد ولد غلام حسین کے نام سے کرلی، عمرکوٹ روڈ پر واقع گاؤں جھامن شاہ لکیاری میں لوگوں نے گٹر کے نالے میں ایک شخص کی لاش پڑی دیکھی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا واقعے کی اطلاع ملنے پر ورثاء بھی سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے لاش کی شناخت دین محمد کے نام سے کی متوفی کے بھتیجے شہزاد علی سولنگی کے مطابق ان کے چچا گزشتہ رات گھر سے نکلے تھے جس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہوسکا اہل خانہ ان کی تلاش میں تھے کہ علاقے کے لوگوں کی جانب سے انہیں نالے سے لاش ملنے کی اطلاع دی گئی شہزاد علی سولنگی نے بتایا کہ دین محمد کی عمر تقریباً 40 سے 50 سال کے درمیان تھی اور وہ پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھے بھتیجے کے مطابق انہیں بظاہر کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی نہ ہی گھر میں کسی قسم کی پریشانی یا زمین و جائیداد کا کوئی تنازعہ تھا اہل خانہ کو تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ دین محمد کی موت کس طرح ہوئی دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی گزشتہ روز اپنی تنخواہ لیکرآیا تھا اور متوفی سے رقم چھیننے کے بعد نامعلوم افراد نے اسے گٹر کے نالے میں گرا دیا اور فرار ہوگئے تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کسی حتمی نتیجے کی تصدیق نہیں کی گئی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی واقعے پر ورثاء نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ دین محمد کی موت کی مکمل تحقیقات کی جائیں علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کے محرکات کا پتا لگایا جائے اور اگر کوئی ملوث ہے تو اسے گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔



