غیر قانونی سگریٹس کی فروخت اور پیٹرول پمپس پر کم پیمائش کے خلاف ماتلی انتظامیہ متحرک

ماتلی (رپورٹ اے۔ایم۔گدی) ماتلی میں انتظامیہ نے غیر قانونی اور نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کی فروخت اور پیٹرول پمپس پر کم پیمائش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان سے 900 پیکٹ نان ٹیکس پیڈ سگریٹس ضبط کرلیے جبکہ مختلف پیٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران ایک پمپ پر مقررہ مقدار سے کم ایندھن فراہم کرنے کی نشاندہی ہوئی۔ غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی مختیارکار منصب جونیجو کی نگرانی میں اسٹیشن روڈ پر کی گئی، جہاں دکان کی تلاشی کے دوران 900 پیکٹ نان ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد ہوئے جنہیں تحویل میں لے کر متعلقہ قوانین کے تحت مزید کارروائی شروع کردی گئی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ مختیارکار محمد اشرف رستمٰانی کی نگرانی میں ریونیو ٹیم نے بائی پاس روڈ پر شیل پیٹرول پمپ، الحفیظ پی ایس او اور بابر پیٹرولیم سروس کا معائنہ کیا، جہاں پیٹرول کی پیمائش اور صارفین کو فراہم کیے جانے والے ایندھن کی مقدار چیک کی گئی۔ چیکنگ کے دوران ایک پیٹرول پمپ پر مقررہ مقدار سے کم ایندھن فراہم کرنے کی نشاندہی پر انتظامیہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ درست پیمائش یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button