بدین:نندو چانڈیو کے رہائشیوں کا آبائی زمین سے مبینہ بے دخلی اور بااثرافراد کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج

بدین (مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے) بدین کے قدیمی گاؤں نندو چانڈیو کے رہائشیوں، خواتین اور مردوں نے اپنی آبائی زمین اور رہائشی پڈ سے مبینہ بے دخلی کی کوششوں، بااثر افراد کی دھمکیوں اور مبینہ حملے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر گل ناز، مہتاب ملاح، علی محمد ملاح، سجاد ملاح، جاوید ملاح اور دیگر نے کہا کہ وہ گزشتہ سو سال سے اپنے آبائی گاؤں نندو چانڈیو میں آباد ہیں، تاہم اب انہیں مبینہ طور پر اپنی ہی زمین اور رہائشی پڈ سے بے دخل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد کے رہائشی سہیل میمن نے مقامی شخص حیدر گنڀیر سے زمین خریدنے کے بعد انہیں مبینہ طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے اور گھر و رہائشی پڈ خالی کرنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں گاؤں والوں نے مزید الزام لگایا کہ سہیل میمن کا مبینہ کارندہ نظیر ملاح علاقے میں غیر قانونی اور ناپسندیدہ سرگرمیاں کر رہا ہے، جسے روکنے پر وہ مبینہ طور پر ان کا دشمن بن گیا اور مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالنے لگا متاثرہ خاتون گل ناز نے الزام عائد کیا کہ مخالفت کرنے پر ان پر مبینہ طور پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں۔ مظاہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر انہیں، ان کے بچوں یا گھروں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری سہیل میمن اور اس کے مبینہ کارندے نظیر ملاح پر عائد ہوگی مظاہرین نے ایس ایس پی بدین اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر مبینہ دھمکیوں اور حملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے

مزید خبریں

Back to top button