اردن نے ایرانی بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے، 13 میں سے 10 میزائل فضا میں تباہ

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اردنی فضائی دفاع نے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو ناکام بنا دیا۔

اردنی فوج کے مطابق 13 بیلسٹک میزائل اردن کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جن میں سے 10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ 3 میزائل آبادی سے دور مقامات پر جا گرے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اردن میں موجود امریکی تنصیبات پر ایرانی حملے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ کیمپ میں موجود کئی تنصیبات اور دشمن کے حملہ آور ہیلی کاپٹرز بھی تباہ کردیئے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button