پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ388فیصد بڑھ گیا،ستمبر میں35کروڑ60لاکھ ڈالرکاخسارہ ریکارڈ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر کے دوران 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر خسارے میں 388 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا، جو ستمبر میں بڑھ کر 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں نمایاں بہتری نہ آنے کے باعث بیرونی ادائیگیوں اور آمدنی کے درمیان توازن متاثر ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سہ ماہی خسارے میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی بیرونی کھاتوں پر دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button