افتتاح کے اگلے ہی روز ملت ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈہرکی کے قریب بوگی پٹری سے اتر گئی

ڈہرکی (وجے کمار چاولہ:جانو ڈاٹ پی کے)ڈہرکی کے قریب لالا موسیٰ سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ڈاؤن ریلوے ٹریک معطل اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔ ڈاؤن ٹریک کی معطلی کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوا۔
حادثے کا اہم پہلو یہ ہے کہ ملت ایکسپریس کا گزشتہ روز ہی افتتاح کیا گیا تھا۔ یہ ٹرین ایک نجی کمپنی کے تحت چلائی جا رہی تھی۔ تاہم بوگی پٹری سے اترنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



