سرکاری حج اسکیم کے عازمین کے لیے اہم ہدایت،دوسری قسط جمع کرانے میں صرف4دن باقی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سرکاری حج اسکیم کے تحت واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب آگئی، وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کو 20 اکتوبر سے قبل ادائیگی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت میں واجبات جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل یا پاک حج موبائل ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ادائیگی بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

ترجمان نے مزید ہدایت کی ہے کہ عازمین حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے ڈاکٹر سے تصدیق کرائیں اور تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ دوبارہ حج پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ حج درخواست کی منسوخی سے بچنے کے لیے ادائیگی اور طبی دستاویزات کی کارروائی مقررہ وقت میں مکمل کریں۔

مزید خبریں

Back to top button