یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پروقار تقریبات، طلبہ کا شہداء کو خراجِ عقیدت

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے آئی سی ایم ماڈل سکول، پلے بی کیڈٹ کالج اور علی گڑھ ایجوکیشن سکول میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریبات میں ملی نغموں، ٹیبلوز اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ طلبہ و طالبات نے دفاعِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ بچوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ پرچم کشائی میں حصہ لیا اور وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

تقریبات کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button