ٹھٹھہ:جنگ شاہی کے قریب تشدد زدہ لاش برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )جنگ شاہی کے قریب ایک شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد علاقے میں سخت خوف و ہراس
جنگ شاہی کے علاقے میں کچھ لوگ مویشی لیکر جارہے تھے تو انہیں جبل کے پاس ایک لاش دکھائی دی جسکی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر مکلی سول اسپتال منتقل کی اس واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا لاش کی شناخت بابڑا کے انور جاکھرو کےنام سے ہوگئ ڈاکٹر کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کو لوہے کی وزنی چیز مار کر قتل کردیا گیا ہے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے



