ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا شیرگڑھ روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا شیرگڑھ روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ، ایکسین ہائی وے جواد حسین نے روڈ کے ترقیاتی کاموں بارے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کو تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حماد یوسف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے استعمال کیے جانے والی مٹیریل کی کوالٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شیر گڑھ روڈ آمد و رفت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روڈ ضلع کی تینوں تحصیلوں کے ساتھ ساتھ ان کے مختلف گاؤں اور دیہات کے ساتھ بھی منسلک ہے، شیر گڑھ روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام سے عوام الناس کو فائدہ حاصل ہوگا اور انہیں سفر میں آسانی میسر ہوگی، گاؤں دیہات کے لوگ اپنی اجناس کو با آسانی منڈیوں تک پہنچا سکیں گے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ روڈ کی تعمیر کے ترقیاتی کموں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ اس بہترین منصوبے کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ترقی کم ہو کہ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور اس کا کوالٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا



