گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا کی کمائی پر جھگڑا، بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(جانوڈاٹ پی کے) سوشل میڈیا سے ہونے والی آمدن اور اکاؤنٹ کے تنازع پر جھگڑے کے دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنیں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بناتی تھیں اور گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور رقم کی لین دین کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران بڑی بہن نے مبینہ طور پر چھوٹی بہن پر چھری سے حملہ کردیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ سے مبینہ آلۂ قتل چھری برآمد کرلی گئی ہے۔

عدالت نے ملزمہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کے مزید محرکات اور حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button