پاکستان نیوی کی بڑی بحری مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع، جنگی تیاریوں کی بھرپور آزمائش

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی، جس کے دوران پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور روایتی و ابھرتے ہوئے بحری خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں جانچا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مشق سے متعلق افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی۔ مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے اور بغیر پائلٹ نظام حصہ لے رہے ہیں، جبکہ میرینز اور اسپیشل فورسز سمیت پاک فوج اور پاک فضائیہ کے دستے بھی مشق کا حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’سی سپارک 2026‘ کے دوران میری ٹائم، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی صلاحیتوں کا مربوط استعمال کیا جائے گا۔ مشق کا مقصد ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق کرنا اور مختلف شعبوں میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

مشق کے دوران انفارمیشن ماحول میں آپریشنز پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جبکہ نیول چیف نے بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول کے تناظر میں مؤثر جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔

نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے درمیان مربوط تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے فزیکل اور انفارمیشن ڈومینز میں مؤثر کارروائیوں کی صلاحیت برقرار رکھنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

مزید خبریں

Back to top button