ماتلی ریلوے اسٹیشن پر خونریز واقعہ: 40 سالہ شخص قتل، ملزم فرار

ماتلی (رپورٹ ذیشان احمد گدی /جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے چاقو کے وار سے قتل ہونے والے 40 سالہ شخص وقار راجپوت کی لاش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا کسی نامعلوم شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران ملزم نے طیش میں آکر چاقو کے پے در پے وار کیے جس کے نتیجے میں وقار راجپوت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم کی تلاش تیز کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button