اوکاڑہ بھابھی کے قاتل کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) عدالت نے بھابھی کے قاتل کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے محمد بلال ولد بشیر احمد سکنہ فاروق نگر کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے اگر جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا تو مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی بتایا گیا ہے کہ 10 ستمبر 2025ء کو محمد بلال نے آہنی راڈ کے وار کر کے ایک بچی کی ماں سمیرا کوثر زوجہ وقاص عرف کاشی کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا بتایا گیا ہے کہ مرحومہ اور قاتل کی بیوی کے درمیان معمولی تو تکرار ہوئی تھی پولیس تھانہ شیر گڑھ نے مقتولہ کے والد رانا فتح شیر سکنہ چک 8 ون آر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔



