بھارتی پنجابی فلم ’’تھاپی‘‘ کی پاکستان میں نمائش شروع

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی پنجابی فلم ’’تھاپی‘‘ کو پاکستان کے سینماؤں میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی کے پاس ہیں۔فلم کو مرکزی فلم سنسر بورڈ اور پنجاب فلم سنسر بورڈ کی جانب سے بھی نمائش کی منظوری مل چکی ہے۔ فلم میں معروف اداکارہ نیرو باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
فلم کو گزشتہ ہفتے سینماؤں میں پیش کیا جانا تھا، تاہم فلم کا پرنٹ بروقت نہ پہنچنے کے باعث اس کی ریلیز مؤخر ہوگئی تھی۔ اب فلم کو سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔



