پورٹ قاسم پر ایل پی جی کی بڑی کھیپ پہنچ گئی،2جہاز لنگرانداز

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پورٹ قاسم پر سوئی سدرن گیس کے لیے درآمدی ایل پی جی لے کر دو بحری جہاز لنگرانداز ہوگئے ہیں۔ پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق دونوں جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن سے زائد مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) درآمد کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق الیسا ون نامی بحری جہاز 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پہنچا، جبکہ دوسرے جہاز پی جی سی یانیاس کے ذریعے 4 ہزار 520 میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی ہے۔

دونوں جہازوں کی آمد سے ملک میں ایل پی جی کی درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے گیس کی ترسیل یا فراہمی کے شیڈول سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button