وزیر آباد،ڈمپر کی رکشے کو ٹکر،ماں اور5سالہ بیٹی جاں بحق،ایک ہی خاندان کے4افرادزخمی

وزیرآباد (جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب کے شہر وزیرآباد میں فروٹ منڈی کے قریب ڈمپر اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ماں اور اس کی 5 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ماں اور کمسن بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ رکشے میں سوار چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق ماں بیٹی سمیت زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 40 سالہ عالیہ، 8 سالہ نوری، 12 سالہ فرزانہ اور 25 سالہ سلطان شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔حادثے میں ماں اور کمسن بیٹی کی ہلاکت پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button