ڈیفنس زیادتی کیس،متاثرہ لڑکی کے ویڈیوبیان پرپولیس کاردعمل سامنے آگیا

ڈیفنس زیادتی کیس میں نیا موڑ، متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان تفتیش متاثر کرنے کی کوشش قرار

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور ڈیفنس زیادتی کیس میں متاثرہ لڑکی کے ویڈیو بیان کے معاملے پر پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کروا کر کیس کی تفتیش کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سید ذیشان رضا کے مطابق متاثرہ لڑکی کا ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان پہلے ہی عدالت میں ریکارڈ ہو چکا ہے، جس میں وہ تین ملزمان کے خلاف زیادتی کا بیان دے چکی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار دیگر دو ملزمان بھی تیسرے ملزم کے ملوث ہونے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق تیسرے ملزم کو ہر صورت تفتیش میں شامل کیا جائے گا اور کیس کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button