علی ظفر کی اداکاری کی دنیا میں واپسی، حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین کے ساتھ کرائم سیریز میں جلوہ گر ہوں گے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر جلد ایک بڑے بجٹ کی نئی کرائم سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے، جبکہ علی ظفر کے ساتھ حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

علی ظفر نے اپنی گلوکاری اور منفرد فنکارانہ انداز سے پاکستان سمیت بیرون ملک بھی شہرت حاصل کی۔ وہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ پاکستانی سینما میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس نئی سیریز کے ذریعے حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسکرین پر واپسی کریں گی۔ علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور سیریز میں دیکھنے کے منتظر تھے۔

علی ظفر اس سے قبل سجل علی اور بلال عباس خان کے ڈرامے ’لہو‘ میں کام کرنے پر آمادہ ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں وہ اس منصوبے سے الگ ہوگئے تھے۔ نئی کرائم سیریز میں ان کی شمولیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button