ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروزکیلئے بڑا اعزاز،24اپریل2027کو اے ایف آئی لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

لاس اینجلس(جانو ڈاٹ پی کے)ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم پروڈیوسر ٹام کروز کو فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں امریکن فلم انسٹیٹیوٹ (اے ایف آئی) کے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اعزاز دینے کی تقریب 24 اپریل 2027 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔

امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی چیئرپرسن کیتھلین کینیڈی نے ٹام کروز کو عالمی شہرت یافتہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اداکار اور پروڈیوسر اپنے ہر منصوبے میں غیر معمولی لگن اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ٹام کروز کا شمار ہالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر تقریباً 13 ارب ڈالر کا کاروبار کیا ہے، جبکہ وہ تین مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکے ہیں۔اداکار نے ’جیری میگوائر‘، ’رسکی بزنس‘ اور ’ٹاپ گن‘ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ ’مشن امپاسیبل‘ سیریز نے انہیں دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت دلائی۔فلمی دنیا میں طویل عرصے سے سرگرم ٹام کروز اب بھی اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں اور مزید فلمی منصوبوں کے ذریعے اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button