لاہور میں بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول کی تیاریاں، پانچ ممالک کے فنکار شریک ہوں گے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)تیسرا پنجاب ماس بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول 23 اکتوبر سے الحمرا میں شروع ہوگا، 5 ممالک کے فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تیسرے پنجاب ماس بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو 23 سے 28 اکتوبر تک الحمرا آرٹ سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ فیسٹیول میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، قازقستان، ناروے اور فرانس کے تھیٹر گروپس اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
فیسٹیول میں مختلف ممالک سے مندوبین بھی شرکت کریں گے، جبکہ تھیٹر ڈراموں اور شوز کے ساتھ تاریخی تھیٹرز کے موضوع پر خصوصی ٹاکنگ سیشنز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
فیسٹیول کا مقصد بین الاقوامی فنکاروں کو پاکستانی شائقین کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔



