اگلے چند ہفتوں میں دہشت گردی کا صفایا کردیا جائے گا،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری قیادت نے اپنی بریفنگ میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلے کچھ ہفتوں میں دہشتگردی کا صفایا کردیا جائے گا، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ مشکل نہیں ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔



