پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے، سینیٹر مشال یوسفزئی نے احتجاجاً واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور سینیٹر مشال یوسفزئی نے پارٹی کا وٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا۔

پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے احتجاجاً وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے۔

مشال یوسفزئی نے بتایا کہ پارٹی قیادت کوئی لائحہ عمل نہیں دے رہی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی اور ان کے علاج کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرام راجا کی پوسٹ پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی سلمان اکرم راجا سے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button