لاہورمیں موٹرسائیکل سوار شہری کا اسکوٹی پر سوار لڑکی پر بہیمانہ تشدد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے مزنگ میں موٹرسائیکل سوار شہری نے اسکوٹی پر سوار لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شہری نے اسکوٹی سوار لڑکی کو اور ٹیک کر کے روکا اور موٹرسائیکل سے اترتے ہے لڑکی پر تشدد شروع کیا اور پھر دبوچ کر زمین پر پٹخ دیا۔

موقع پر موجود عوام نے لڑکی کی جان بچائی اور لوگ وہاں جمع ہوگئے اورمزید تشدد سے بچایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف تھانہ مزنگ میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو بالوں سے کھینچا، گالم گلوچ کی اور ہراساں کیا اور ملزم نے خاتون کا بیگ چھین کر زمین پر مارا جس سے 85ہزار مالیت کا لیپ ٹاپ بھی ٹوٹ گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تشدد سے لڑکی کی ناک کی ہڈی اور چہرے پر زخم آئے۔

واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ موقع پر موجود لوگوں نے موٹرسائیکل تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کر دی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید خبریں

Back to top button