امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے امریکی عہدیدار اور سینیئر فوجی اہلکار کے حوالے سے کہا ہےکہ امریکا حوثی خطرات اور ایران کی براہ راست دھمکیوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں سے امریکی فوجیوں کی موجودگی خاموشی سے کم کر رہا ہے۔
رپورٹ پر ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کیپٹن ٹم ہاکنز کا کہنا ہےکہ مختلف مشنز کے لیے آپریشنل تیاری بہتر بنانے کے لیے امریکی فوج معمول کے مطابق اہلکاروں اور سازوسامان کی نقل و حرکت کرتی رہتی ہے اور سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے اس کی تفصیلات نہیں بتائی جاتیں۔
ترجمان نے کہا امریکی افواج خطے میں امریکی اہلکاروں اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے بدستور چوکس اور تیار ہیں۔



