ملکی مفاد کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سےملاقات کو تیار ہیں،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزکی رسائی اورملاقات کامحسن نقوی نے مذاکرات کے دوران ہی واضح کردیا تھا، ملاقاتوں سمیت باقی تمام چیزیں طےہوگئی تھیں لیکن سہیل آفریدی نے انکار کردیا، آج بھی اپوزیشن کی تمام جماعتوں کوکہتے ہیں مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، آئیں بیٹھیں مل کربات چیت کے ذریعے مسائل کا حال تلاش کریں، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں جگہ سے زیادہ ایجنڈا اہم ہے، ملکی مفاد، آئینی تقاضوں کی تکمیل کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سےملاقات کو تیار ہیں۔



