پاکستانی اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان کی شاندار کامیابی، وینس اے بی سی اوپن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

وینس (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے عالمی نمبر 77 اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے وینس اے بی سی اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 82 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے لیے جاری ایونٹ میں عاصم خان نے پری کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے محمد شفیق کمال کو 1-3 سے شکست دے دی۔

کریک کلب میں جاری چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں محمد عاصم خان واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ مصر کے دوسرے سیڈ کھلاڑی کریم الحمامی سے ہوگا، جو ایک مضبوط حریف تصور کیے جا رہے ہیں۔

مینز ایونٹ میں ایک اپ سیٹ بھی دیکھنے میں آیا، جہاں مصر کے زید ابراہیم نے اپنے ہم وطن یاسین الشافعی کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ دیگر سیڈڈ کھلاڑی اپنے مقابلے جیتنے میں کامیاب رہے۔

ویمنز ایونٹ میں بھی دو اپ سیٹ ہوئے۔ ملائیشیا کی چھٹی سیڈ اینا امانی کو مصر کی حبیبہ رزق نے جبکہ جنوبی افریقہ کی ساتویں سیڈ ہیلی والڈو کو جرمنی کی ساسکیا نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button