پنجاب اسمبلی کا اجلاس26اکتوبر کو بلانے کی تیاری، سمری گورنر کو ارسال

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)حکومت نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر 26 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے طلب کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری گورنر پنجاب کو موصول ہوچکی ہے۔ گورنر کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس بلانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس کے دوران اہم بلز کی منظوری حاصل کی جائے گی، جبکہ کارروائی کے دوران اہم آرڈیننس بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس کی حتمی کارروائی اور شیڈول سے متعلق تفصیلات گورنر پنجاب کی جانب سے سمری کی منظوری اور باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد سامنے آئیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button