شیخوپورہ،ٹیکسی سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کا تنازع خونی تصادم میں بدل گیا،2افرادقتل

فاروق آباد (جانو ڈاٹ پی کے)فاروق آباد میں ٹیکسی اسٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زاہد لودھی اور خرم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ شدید زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث عاقب ایک پولیس اہلکار کا بیٹا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔



