پاکستان سمیت دنیا بھر میں ای پاسپورٹ کا اجرا شروع،جدید سکیورٹی خصوصیات سے لیس نئے پاسپورٹ متعارف

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر الیکٹرانک پاسپورٹ (ای پاسپورٹ) کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے وژن اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر یہ اہم پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ادارے کی ٹیم کی مسلسل محنت سے ای پاسپورٹ کا اجرا ممکن ہوا۔ جدید سکیورٹی خصوصیات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے گئے ای پاسپورٹ کو پاکستان کی پاسپورٹ سروسز جدید بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے سے جاری کیے گئے مشین ریڈایبل پاسپورٹس اپنی مقررہ میعاد تک قابل استعمال رہیں گے، لہٰذا موجودہ پاسپورٹ رکھنے والوں کو صرف ای پاسپورٹ کے اجرا کی وجہ سے فوری طور پر اپنا پاسپورٹ تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس اقدام کو ’’ایک قوم، ایک پاسپورٹ، ایک پہچان‘‘ کے وژن کے تحت پاکستان کی پاسپورٹ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button