پریانکاچوپڑا نے سیف علی خان کی نئی فلم چھوڑ دی،مرکزی کردار کیلئے2اداکاراؤں سے رابطہ

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سیف علی خان اور ہدایت کار رتیش بترا کے ساتھ بننے والی نئی فلم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا اور وہ اس منصوبے میں کام کرنے کی خواہش بھی رکھتی تھیں، تاہم پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث شوٹنگ کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اداکارہ کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے عکس بندی کی تاریخوں میں تبدیلی کی کوشش کی، لیکن ایسا شیڈول طے نہ ہوسکا جو ان کی دیگر مصروفیات اور فلم کی شوٹنگ کے ساتھ مطابقت رکھتا۔ بالآخر پریانکا نے فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ 21 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے بائیکلہ میں واقع ایک میوزیم سے شروع ہوئی۔ پریانکا چوپڑا کی جگہ مرکزی کردار کے لیے اب دو اداکاراؤں سے بات چیت جاری ہے، تاہم ان کے نام تاحال ظاہر نہیں کیے گئے۔فلم کی ٹیم فی الحال سیف علی خان کے مناظر کی عکس بندی میں مصروف ہے۔ اس فلم کا نام اور کہانی بھی ابھی باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Back to top button