ڈی آئی خان میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے لیے کاری ضرب ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔

وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے ملک کے امن و استحکام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button