سونے کی قیمت پھر آسمان کی طرف، فی تولہ 4لاکھ37ہزار536روپے ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1029 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 588 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 4150 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔



