اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، 55 منٹ تک گفتگو

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، دونوں کے درمیان ملاقات تقریباً 55 منٹ تک جاری رہی۔جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات مکمل ہونے کے بعد دونوں کو واپس اپنے اپنے سیل میں منتقل کردیا گیا۔



