سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا امیر قطر سے اہم ٹیلی فونک رابطہ

 ریاض (جانو ڈاٹ پی کے) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر اہم رابطہ کیا ہے۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان برادرانہ و دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔بات چیت میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے جاری کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے کی صورتحال پر سفارتی سطح پر رابطوں اور امن کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button