مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکار کی فائرنگ،4ساتھی ہلاک

سری نگر (جانو ڈاٹ پی کے) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں سیوا-2 پن بجلی منصوبے کے کیمپ میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے اپنے ہی چار ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ منگل کی شام ڈیوٹی کی تبدیلی کے دوران اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ تاہم فائرنگ کی اصل وجہ اور جھگڑے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔مقبوضہ کشمیر پولیس کے مطابق سی آئی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اودھیش سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے سرکاری بندوق سے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں۔ 2025 میں ایسے چار واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2023 سے اب تک سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رائفلز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ میں 10 سے زائد ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔رواں سال جولائی میں بھی مغربی بنگال کے مالدا میں بی ایس ایف کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے دو ساتھی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button