2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا طریقہ کار حتمی،مانیٹرنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا، جس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں چینی کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو عمل تیز کرنے اور زیرالتوا ضابطہ کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کی معاونت، ملک کے لیے زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ اور ملکی صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔



