بیرسٹر گوہر کا ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ، کل اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون کرکے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کو جواب دیا کہ وہ اس وقت اپنے حلقے لاہور میں موجود ہیں اور کل اسلام آباد آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور ایاز صادق کی ملاقات کل پارلیمنٹ ہاؤس میں متوقع ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر اسپیکر قومی اسمبلی سے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل گوجرانوالہ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ محمود بشیر ورک کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button