انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن،ڈیڈ لائن گزرنے پر بھاری جرمانے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن ہے، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گوشوارے جمع کروانے والوں پر بھاری جرمانے لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلر کی کیٹیگری کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تاخیر پر جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کردیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ لیٹ فائلر اے او پی کا جرمانہ 10 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔ کمپنیوں سے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشواروں میں تمام معلومات درست اور مکمل درج کی جائیں۔ اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے اور غلط تفصیلات دینے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ ٹیکس ریٹرنز کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے جائیں۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق واجب الادا رقم کی وصولی کیلئے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button