زارا نور عباس کا بشریٰ انصاری سے شکوہ، ’’خالہ نے کبھی سپورٹ نہیں کیا‘‘

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ میری خالہ بشریٰ انصاری نے مجھے کبھی سپورٹ نہیں کیا۔
معروف اداکارہ نے شکوہ کیا اور کہا کوئی بھی بشریٰ خالہ کی وجہ سے مجھ پر40 لاکھ روپے کیوں لگائے گا؟
زارا نور عباس نے کہا اگر میں نے اس کا ڈبل کرکے نہیں دیا تو وہ کہے گا، میں بشریٰ انصاری کی عزت کرتا ہوں، لیکن میں اپنے پیسے ضائع نہیں کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ اداکار عدنان صدیقی نے بھی کبھی کوئی تعاون نہیں کیا، البتہ میرے شوہر اسد صدیقی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ ہم بہت جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ پر جا رہے ہیں۔
زارا کا کہنا تھا کہ 2 اکتوبر کو میری نئی فلم شیروز ریلیز ہوگی، اس میں بھرپور ایکشن میں نظر آؤں گی۔
ایک سوال کے جواب میں زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے پورے خاندان کو موسیقی کا شوق ہے، میرا بھائی گلوکار ہے، والدہ بھی گیت گاتی ہیں، بشریٰ خالہ بھی گاتی ہیں، گانا مشکل کام ہے۔
انھوں نے کہا حکومت کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ فلم انڈسٹری کو ٹھیک کرنا ہے، موسیقی اور گانے فلم کو کامیاب بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
زرار نور عباس نے کہا قانون اندھا ہوتا ہے، ہیلمٹ کے بغیر میں نے موٹرسائیکل چلائی، کسی نے چالان نہیں کیا۔
انوں نے کہا کہ اپنا وزن کردار کے مطابق کم یا زیادہ کرلیتی ہوں۔



