غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ایک ملزم گرفتار،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں آذربائیجان کی 20 سالہ شہری ڈیانا سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس نے ایک نامزد ملزم محسن کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق پولیس نے کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کیا ہے، جبکہ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کیفے سے فلیٹ تک، پولیس نے غیر ملکی خاتون کی نقل و حرکت کی کڑیاں جوڑنا شروع کردیں

پولیس کے مطابق متاثرہ 20 سالہ غیر ملکی خاتون کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا، جس کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد پائے گئے ہیں۔

ڈیفنس مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، آذربائیجانی لڑکی نے عدالت میں بیان قلمبند کرا دیا

دوسری جانب متاثرہ خاتون کا بیان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت مجاز مجسٹریٹ کے روبرو بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ ڈان کے مطابق خاتون نے لاہور کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد صغیر کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

پولیس کے مطابق کیس میں نامزد دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر کارروائیاں کر رہی ہیں۔ پولیس نے اس سے قبل مبینہ طور پر واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لینے کی اطلاع دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔ ملزمان کے خلاف الزامات کا حتمی تعین عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button