خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن،وفاقی وزیر قانون نے آئینی راستہ قرار دیدیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو آئین کے تحت ممکن قرار دے دیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین پاکستان میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا طریقہ کار واضح طور پر موجود ہے، اگر ایسے حالات پیدا ہوں جہاں آئین اس کی اجازت دیتا ہو تو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی جاسکتی ہے۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آئینی تقاضے پورے ہونے کی صورت میں مقررہ طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، ضرورت پڑنے پر آئینی راستہ اپنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button