ڈیفنس مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، آذربائیجانی لڑکی نے عدالت میں بیان قلمبند کرا دیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں آذربائیجان سے آنے والی 20 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، متاثرہ لڑکی نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کی رہائشی لڑکی چند روز قبل لاہور پہنچی تھی۔ مبینہ طور پر دو نامعلوم لڑکیاں اسے بہانے سے ایک کیفے لے گئیں جہاں ان کے تین دوست پہلے سے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر کیفے سے ایک فلیٹ میں لے جایا گیا، جہاں اسے نشہ آور چیز پلانے کے بعد تین افراد نے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ عدالت میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کیے جانے کے بعد کیس میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button