بیلز نہیں گریں، پھر بھی بیٹر آؤٹ! انگلینڈ سری لنکا میچ میں حیران کن واقعہ

کولمبو (جانو ڈاٹ پی کے) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ایک ایسا غیر معمولی رن آؤٹ دیکھنے میں آیا جس نے کھلاڑیوں، شائقین اور سابق کرکٹرز سمیت سب کو حیران کردیا، تاہم طویل غور و خوض کے بعد امپائر کا حتمی فیصلہ درست قرار پایا۔

سری لنکا کی اننگز کے 15ویں اوور میں پون رتھنائیکے رن آؤٹ ہوئے تو فیلڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا، تاہم ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ اسٹاک نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ تبدیل کرکے بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے وکٹ کیپر اینڈ پر تھرو کی۔ گیند اسٹمپس تک پہنچنے سے قبل ہی وکٹ کیپر جارڈن کاکس کے دستانے سے بیلز نیچے گر گئیں۔ٹی وی امپائر نے تقریباً چار منٹ تک مختلف ری پلے اور اینگلز کا جائزہ لیا، جس کے بعد فیصلہ ایک مرتبہ پھر آؤٹ میں تبدیل کردیا گیا۔ری پلے میں واضح ہوا کہ آرچر کی تھرو براہِ راست بیلز گرانے کے بجائے اسٹمپ کو زمین سے ہی اکھاڑ گئی تھی۔ کرکٹ قوانین کے تحت گیند سے اسٹمپ کا زمین سے نکل جانا بھی وکٹ توڑنے کے مترادف ہے، اس لیے پون رتھنائیکے کو رن آؤٹ قرار دیا گیا۔منفرد نوعیت کے اس واقعے نے کرکٹ حلقوں میں بھی خاصی حیرت پیدا کردی، جبکہ قوانین کی مزید وضاحت کے لیے میریلیبون کرکٹ کلب (MCC) سے وضاحت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button