نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر روپیہ مزید مضبوط، ڈالر سستا ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مضبوط ہونے کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے کم ہو کر 279 روپے 23 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 277 روپے 15 پیسے پر بند ہوا۔کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کے باعث روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار رہا۔

مزید خبریں

Back to top button