چھاچھرو اور اسلام کوٹ میں دو الگ واقعات، خاتون جاں بحق، نوجوان بے ہوش

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی /جانو ڈاٹ پی کے) چھاچھرو تحصیل کے گاؤں میگھی جو تڑ میں 24 سالہ گڈی زوجہ چھنو، میگھواڑ نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے قریب جنگل میں درخت سے رسی باندھ کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال چھاچھرو منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب اسلام کوٹ تحصیل کے گاؤں آڈی جو تڑ میں 25 سالہ نادر علی ولد نواز علی راہموں، جو آڈی جو تڑ پیٹرول پمپ پر ڈیوٹی کرتا تھا، مبینہ طور پر زہریلی دوا پینے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔ اسے سرکاری اسپتال اسلام کوٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث مٹھی منتقل کردیا گیا۔
دونوں واقعات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔



