ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر،ایک ڈالر24لاکھ ریال کا ہوگیا

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)ایران کی قومی کرنسی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، شدید مہنگائی اور امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی معیشت کو مزید دباؤ کا سامنا ہے۔

ایرانی فری مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ کر 24 لاکھ ریال ہوگئی ہے۔ ایرانی اوپن مارکیٹ کے زرمبادلہ کی شرحوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’پیشیزی‘ کے مطابق ریال کی قدر میں یہ شدید گراوٹ ملکی کرنسی کے لیے نئی تاریخی کم ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی کرنسی کی قدر میں تیزی سے کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کو سخت امریکی اقتصادی پابندیوں کے ساتھ بلند افراطِ زر کا بھی سامنا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایران میں سالانہ افراطِ زر کی شرح 61.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار میں خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 128.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایرانی ریال کی مسلسل گرتی ہوئی قدر کے باعث شہریوں کی قوت خرید اور روزمرہ اخراجات پر دباؤ میں اضافے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button