فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے سلسلے میں فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور فلک جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ فلک جاوید کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں پولیس کی جانب سے مزید تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جاتی رہی ہے۔



