اولمپک چیمپئن ارشد ندیم ایشین گیمز جیولن تھرو فائنل میں میڈل نہ جیت سکے

جاپان (جانو ڈاٹ پی کے) اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم ایشین گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں کوئی میڈل حاصل نہ کرسکے۔ارشد ندیم کی چھٹی اور آخری تھرو بھی فاؤل قرار پائی، جبکہ ان کی مجموعی طور پر 6 میں سے 4 تھرو فاؤل قرار دی گئیں۔پاکستانی ایتھلیٹ کی بہترین تھرو 80.29 میٹر رہی، تاہم یہ کارکردگی انہیں میڈلز کی دوڑ میں جگہ نہ دلا سکی۔
ارشد ندیم سے شائقین کو ایشین گیمز میں بھی شاندار کارکردگی کی امید تھی، تاہم فائنل میں چار فاؤلز اور آخری تھرو ضائع ہونے کے باعث وہ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔



